نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں انتہا پسند ہندووں نے عیسائی برادری کی نگرانی میں چلنے والے سکول پر ہلہ بول دیا، توڑ پھوڑ کی اور اساتذہ کو دھمکیاں دیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہندو انتہا پسندی میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، مسلمانوں اورسکھوں کے بعد اب عیسائیوں سمیت اقلیتیں نشانے پر ہیں، مودی سرکار کی شہہ پر ہندو انتہا پسند دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے شہریوں پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں عیسائی انتظامیہ کے تحت چلنے والے سکول پر ہندو انتہا پسندوں نے دھاوا بو ل دیا، انہو ں نے سکول پر حملے کے دوران اساتذہ اور دیگر عملے دھمکیاں، دی،سکول میں توڑ پھوڑ کی اور پتھراو بھی کیا۔

ہندو شدت پسندوں کے حملے کے وقت سکول میں امتحانات کا سلسلہ جاری تھا، بچے بری طرح خوفزدہ ہو گئے اور انہوں نے بنچوں کے نیچے چھپ کر اپنی جانیں بچائیں۔رپورٹ کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے مذہب تبدیل کرنے کا الزام لگا یر سکول پر حملہ کیا تھا۔

بھارتی پولیس نے روایتی بے حسی دکھاتے ہوئے کسی ملزم کو گرفتار  نہیں کیا، واضح رہے کہ بھارت میں اقلیتوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ کچھ عرصے پہلے ایک مسلمان نوجوان کو مسجد میں نماز پڑھنے پر ہندو انتہا پسندوں کے ہجوم نے شدید زدوکوب کرکے بری طرح زخمی کر دیا تھا، بھارتی پولیس نے اس معاملے میں بھی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے