مردان(5 دسمبر2021ء)مدارس ومساجد کو فرنگی اور انگریز نہیں ختم کرسکے تو کوئ اور کیسے کر سکتا ہے؟ہر دینی جدوجہد کی بنیاد مدرسہ ہے اسی لیے دشمن مدارس سے خائف یے،مدارس ومساجد کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ نے لے رکھی ہے،وقتی مشکلات کی پرواہ نہ کریں آخر فتح متقین اور اہل حق کی ہوگی،وفاق المدارس العربیہ پاکستان دینی مدارس کا پشتیبان ہے اسے مضبوط سے مضبوط تر کرکے دین کا تحفظ یقینی بنائیں گے،23ہزار دینی مدارس دارالعلوم دیوبند کا فیضان ہیں ان خیالات کا اظہارمولانا فضل الرحمن،مولانا مفتی محمدتقی عثمانی،مولانا محمد حنیف جالندھری،مولانا عبدالغفور حیدری،مولانا مفتی سید مختار الدین شاہ,مولاناسعید یوسف،مولانا راشد محمود سومرو،مولانا ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن،مولانا۔امداد اللہ اور دیگر نے
الجامعہ الاسلامیہ بابوزئ مردان میں سالانہ تقریب تکمیل حفظ قرآن کی عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا- الجامعہ الاسلامیہ کی سالانہ تقریب ایک عظیم الشان اجتماع میں بدل گئ جس میں مردان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں ملک بھر کی دینی قیادت نے بیک وقت شرکت کی،الجامعہ الاسلامیہ سے حفظ قرآن کریم مکمل کرنے والے 250 خوش نصیبوں کو قاری عبدالروف نے آخری سبق پڑھایا- سفید لباس اور سفید عماموں میں ملبوس بچے جب پنڈال میں داخل ہوئے تو اک سماں بندھ گیا-۔ الجامعہ الاسلامیہ کی سالانہ تقریب سے مختلف مقررین نے خطاب کرتے ہوئے دینی مدارس کے ہرقیمت پر تحفظ کرنے اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کو مضبوط سے مضبوط تع بنانے کے عزم کا اظہار کیا-مقررین نے کہا کہ مدارس کو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کبھی انہیں ڈرانے دھمکانے اور کبھی لالچ دینے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن الحمدللہ اہل حق کسی قسم کے خوف اور لالچ کا شکار نہیں ہوتے-مولانامفتی محمد تقی عثمانی نے کہا کہ اگرچہ وقت طور پر اہل مدارس کو مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑے لیکن یاد رکھیے کہ انجام کار اور آخری فتح ہمیشہ متقین اور اہل حق کی ہوتی یے-مولانا فضل الرحمن نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ فرنگی اور انگریز جب تمام تر کوشش کے باوجود مدارس کو ختم نہیں کرسکے تو کسی اور کی کیا مجال کہ وہ مدارس کو ختم کرنے کی بات کرے انہوں نے کہا ہر دینی سلسلے اور جدوجہد کی بنیاد مدرسہ ہے اس لیے ہم نے مدارس کا ہرقیمت پر تحفظ کرنا ہے-جامعہ اسلامیہ بابوزئ مردان کے اجتماع میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز،مولاناعبیداللہ خالد،سینیٹر طلحہ محمود،مولانا قاضی عبدالرشید،مولانا حسین احمد،مولاناصلاح الدین،مولانا اشرف علی،مولانا ظہور احمد علوی،
مولانا محمد قاسم سابق ایم این اے،مولانا ڈاکٹر سعید اسکندر،مولانا مفتی ابرار،مولانانعمان نعیم،مولانا فرحان نعیم،مولاناعبدالقدوس محمدی سمیت دیگر علماء کرام شریک ہوئے تاحد نگاہ عوام کا جم غفیر تھا جس میں بڑی تعداد میں علماء کرام اور طلبہ بھی شامل تھے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے