پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق تازہ ترین پیش رفت میں پولیس نے تشدد کرنے اور اشتعال انگیزی میں ملوث ملزمان میں سے ایک مرکزی ملزم فرحان ادریس کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بیان میں بتایا ہے کہ مرکزی ملزم فرحان ادریس کو ویڈیو میں تشدد کرتے اور اشتعال دلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بیان میں ان میں مزید کہنا تھا کہ پولیس کی مدعیت میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعہ میں ملوث 100 سے زائد افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے جن کے کردار کا تعین سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کیا جا رہا ہے۔

سیالکوٹ واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا جبکہ ساتھ ہی ساتھ اس واقعے ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے