سرینگر۔2۔دسمبر اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے ترجمان اعلیٰ نے ایک تحریری بیان جاری کیا تحریری بیان کے مطابق اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے علیل چیئرمین و سینئر ترین حریت پسند لیڈر جناب پیر عبدالصمد انقلابی حفظہ اللہ تعالیٰ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں دس لاکھ سے زائد بھارتی فوجی تعینات ہیں اور یہ وادی ایک فوجی چھاؤنی ہے۔ چیئرمین نے جموں کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال کو انتہائی تشویشناک اور پریشان کن قرار دیا۔ چیئرمین نے کہا ہے کہ گاؤں، شہروں اور قصبوں میں بڑے پیمانے پر مسلح افواج کی اضافی تعیناتی نے لوگوں میں خوف و ہراس اور عدم تحفظ کا ماحول پیدا کیا ہے۔ چیئرمین نے کہا ہے کہ سخت ترین سردی میں گرفتاریوں، چھاپوں، ہلاکتوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں بلا روک ٹوک جاری ہے۔ چیئرمین نے کہا ہے کہ شدید سردی کے ان دنوں میں لوگوں کو فورسز کی جانب سے سڑکوں پر مسلسل روک کر تلاشی لی جارہی ہے جنہوں نے پورے گاؤں، شہر اور قصبوں میں سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ چیئرمین نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں انسانی اور دینی، سیاسی اور سماجی بحران ہر گزرتے دن کے ساتھ بدتر ہوتا جا رہا ہے، اور جب تک اس تنازعہ جموں کشمیر کو حل نہیں کیا جاتا، صورت حال بہتر ہونے کا امکان نہیں ہے۔ چیئرمین نے 5 اگست 2019ء سے وادی کے مسلمانوں کو سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے زبردستی روکنے پر بھی بھارتی حکومت اور ریاستی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ چیئرمین نے کہا ہے کہ ان اقدامات سے جموں کشمیر کے لوگوں کے دینی، سیاسی اور سماجی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچ رہی ہے۔ چیئرمین نے تمام حریت پسند لیڈروں اور کارکنوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا جو کہ 5 اگست 2019ء یا اس سے پہلے سے غیر قانونی طور پر سینکڑوں نوجوان جو جموں کشمیر کی جیلوں اور ہندوستان کی مختلف جیلوں میں بند ہیں۔ چیئرمین نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کی موجودہ دینی، سیاسی اور سماجی صورتحال اور اس کے لیڈروں، کارکنوں اور لوگوں کی من مانی قید انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ چیئرمین نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے سنجیدہ نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ چیئرمین نے قصبہ یار راج پورہ پلوامہ کے شہداء کو بہترین اور شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہیداء پلوامہ نے اپنا آج ہمارے کل کے لیے قربان کیا اللہ تعالیٰ شہداء کی شہادت قبول فرمائے اور جموں کشمیر کے لوگوں کو آزادی برائے اسلام نصیب فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے