صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں کے ملٹری پوسٹ پر حملے میں 2 سپاہی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے دتہ خیل کے علاقے میں ملٹری پوسٹ پر حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 سپاہی شہید ہوگئے جن میں 27 سال کے نائیک رحمان اور 22 سال کے لانس نائیک عارف شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید نائیک رحمان کا تعلق چترال اورشہید لانس نائیک عارف کا تعلق ٹانک سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے