افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی کی سربراہی میں اعلی سطحی وفد 27 تا 29 نومبر دوحہ میں یورپی ممالک کے سفرا، امریکی نمائندہ خصوصی اور دیگر وفود سے سیاسی موضوعات، افغانستان کے منجمد اثاثوں، انسانی امداد، تعلیم، صحت، کابل میں سفارت خانوں کی سکیورٹی ان کے کھلنےاور دیگر متعلقہ امور پر بات چیت کریں گے۔ مذکورہ وفد میں وزارت تعلیم، صحت، خزانہ اور افغانستان کے مرکزی بینک کے نمائندے شامل ہوں گے۔
