افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ملائشیا کی سرکاری نیوز ایجنسی بیرناما کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ جرمنی بھی رواں ہفتے کابل میں سفارت خانہ کھولنے جارہا ہے۔ جرمنی نے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا
جب گذشتہ ہفتے جرمنی اور ہالینڈ کے نمائندگان خصوصی نے امارت اسلامیہ کی قیادت کے ساتھ ملاقات کی۔ امارت اسلامیہ کی قیادت نے کہا کہ پوری دنیا کے ساتھ مثبت تعلقات رکھنے کے خواہش مند ہیں اور دنیا سے بھی مثبت تعلقات کی امید رکھتی ہے۔