افغانستان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی اور وزیر تجارت نور الدین عزیزی نے ایران کے صدر کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کاظمی قمی اور ان کے وفد کے ساتھ وزارت خارجہ میں ملاقات کی۔ جس میں دوطرفہ تعلقات پر جامع گفتگو ہوئی۔

دونوں فریقوں نے اقتصادی، تجارتی اور ترقیاتی منصوبوں پر یکساں خیالات کا اظہار کیا اور ملاقاتوں کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ یاد رہے کہ دورہ کرنے والے وفد کے ساتھ افغانستان کے متعلقہ وزارتوں کے ورکنگ گروپ ملاقاتیں کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے