کراچی کے علاقے صدر میں واقعے مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر 7 گھنٹوں بعد قابو پا لیا گیا تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے۔

اتوار کی شام تقریباً شام 5 بجے صدر کو آپریٹو مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر 7 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پایا گیا، آگ کی اطلاع صدر فائر اسٹیشن کو تقریباً شام پونے 6  بجے ملی جس کے فوراً بعد دو فائر ٹینڈرز موقعے پر روانہ کی گئیں تاہم گراؤنڈ فلور پر لگنے والی آگ پہلی منزل تک پہنچ گئی جس کے بعد فائر برگیڈ کی جانب سے آگ کو تیسرے درجے کی آگ قرار دیاگیا اور شہر بھر سے فائر ٹینڈرز طلب کرلی گئیں۔

آگ پر قابو پانے کے لیے پاکستان نیوی کے فائر ٹینڈرز بھی موقعے پر پہنچے، اس کے علاوہ پانی کی قلت سے بچنے کے لیے واٹر ٹینکرز بھی پہنچائے گئے، آگ لگنے کے بعد ایک فائر فائٹر شارٹ سرکٹ سے زخمی جب کہ دوسرا دھویں سے بے ہوش ہو گیا جب کہ آگ لگنے کے دوران 55 سالہ شخص جھلس کر زخمی ہو گیا۔

آگ بجھانے کے دوران کمشنر کراچی، ایڈمنسٹریٹر کراچی اور مختلف سیاسی جماعت کے رہنماؤں نے جائے وقوعہ کا دورہ بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے