امریکی وزارت خارجہ نے باور کرایا ہے کہ شام میں داعش تنظیم کے خطرے پر قابو پانے تک امریکی فوج کا عسکری مشن جاری رہے گا۔

جمعے کے روز ٹویٹر پر جاری بیان میں وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ عسکری مشن جاری رکھنے کا سبب یہ ہے کہ شام میں داعش جیسی دہشت گرد جماعتیں امریکی قومی سلامتی اور شام کے عوام کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔

شام کے لیے امریکا کے خصوصی ایلچی ڈیوڈ براؤنشٹائن نے بدھ کے روز اپوزیشن کی "کرد نیشنل کونسل” کی قیادت کے ساتھ اجلاس میں اعلان کیا تھا کہ امریکی فوج تین وجوہات کی بنا پر شمال مشرقی شام میں اپنی عسکری موجودگی برقرار رکھے گی۔ یہ تین وجوہات داعش تنظیم کی واپسی کو روکنا ، خطے کے استحکام کو یقینی بنانا اور سیاسی عمل کی حمایت کرنا ہے۔

براؤنشٹائن اور کرد کونسل کے بیچ ہونے والے ورچوئل اجلاس میں جانبین نے امریکی فوج کی موجودگی، سیاسی عمل اور کرد سیاسی جماعتوں کے بیچ بات چیت کے احیاء کے واسطے امریکی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بات چیت گذشتہ سال کے اختتام سے رکاوٹ کا شکار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے