باجوڑ کے بعد بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں بھی دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا۔

کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ہونے والے دھماکے میں ایگل اسکواڈ کے دو اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے اڑایا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس کے ایگل اسکواڈ کو نشانہ بنایا گیا تاہم واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ باجوڑ میں بھی ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا اور دھماکے میں 2 اہلکار شہید ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے