باجوڑ:باجوڑ کی تحصیل سلارزی کے علاقہ راغگان میں ڈیم پر مامور پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا، جس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ایس ایچ او قابل شاہ اور ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد جائے وقوعہ پہنچ گئے تاہم ریموٹ کنٹرول بم حملے کی مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ ڈی پی او کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ شہید پولیس اہلکاروں میں حوالدار اور سپاہی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے