دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونے والے دو دھماکوں میں 13 فوجی جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

شام کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق دھماکوں میں ملٹری بس کو نشانہ بنایا گیا، سڑک کنارے نصب دو دھماکوں سے ملٹری گاڑی تباہ ہو گئی ، فوجی بس پرہجوم علاقے میں دھماکوں کی زد آئی، سکیورٹی فورسز نے سڑک کنارے نصب تیسرے بم کو ناکارہ بنا دیا۔

فائر فائٹرز نے واقعے کی جگہ پر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا، حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے