پشاور (البلال نیوز) 28 ارب درود شریف مکلمل ہونے پر گزشتہ رات سالانہ محفل درودوسلام کا انعقاد خانقاہ شیخ زکریا  سرکی گیٹ پشاور میں کیا گیا جس میں ہزاروں لوگوں نے سرکار دوعالم رحمت کائنات فخر الموجودات صلی اللہ علیہ وسلم کے موئے مبارک اور ریشے مبارک کی زیارت باسعادت حاصل کی ۔

اجتماع کا انعقاد حضرت صوفی محمد امجد صاحب دامت برکاتھم نے کیا تھا جس میں خصوصی خطاب حضرت مفتی شاکر صاحب نے کیا انھوں نے عقیدہ ختم نبوت پر مفصل بات کی اور لوگوں کو کثرت درود پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ترغیب دلائی ۔یاد رہے کہ پچھلے سال درود پاک کی تعداد 16 ارب تھی جبکہ اس سال الحمدللہ 28 ارب تک درود پاک کی تعداد پہنچ گئی ۔ تقریب کے آخر میں لوگوں نے موئے مبارک کی زیارت بھی کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے