ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ بات چیت مثبت رہی اور یہ بات چیت دو طرفہ اور علاقائی سطح پر ہوئی۔

ترجمان نے آج پیر کے روز بتایا کہ "رابطے جاری ہیں اور بات چیت کی فضا احترام اور سنجیدگی پر مبنی تھی”۔ انہوں نے کہا کہ "بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے جو کچھ پھیلایا جا رہا ہے وہ صرف قیاس آرائیاں ہیں ،،، ہم نے سعودی وفد کے ایران کے دورے کی خبر کی تصدیق نہیں کی”۔

اس سے قبل جمعے کے روز سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فيصل بن فرحان نے ایران کے ساتھ جاری بات چیت کو سنجیدہ اور پُر مغز قرار دیا تھا۔

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو دیے گئے انٹرویو میں بن فرحان کا کہنا تھا کہ مذاکرات دوستانہ ماحول میں ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے