بش انتظامیہ کے وزیرخارجہ کولن پاؤل چل بسا پاؤل نے افغانستان پر امریکی جارحیت کی حمایت کی اورصلیبی جنگ میں اہم کردار ادا کیا اطلاعات کے مطابق انہیں کورونا نے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ 

امریکا کے پہلے سیاہ فام وزیرخارجہ اور مسلح افواج کے سابق سربراہ کولن پاول پیر کو کووِڈ-19 کی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں۔ان کی عمر84 سال تھی۔

پاول کے اہل خانہ نے اپنے فیس بُک پیج پرایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ’’متوفیٰ کو ویکسین کے دونوں انجیکشن لگائے گئے تھے۔ ہم والٹرریڈ نیشنل میڈیکل سینٹر کے طبی عملہ کا ان کی دیکھ بھال اورعلاج پرشکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ہم نے ایک نمایاں محبت کرنے والے شوہر، والد، دادا اور ایک عظیم امریکی کو کھودیا ہے۔‘‘۔

کولن پاول چارستارہ آرمی جنرل تھے۔ وہ 1991 کی جنگِ خلیج کے دوران میں امریکا کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف تھے۔ سابق صدرجارج ایچ ڈبلیو بش کے دور میں لڑی گئی اس جنگ میں کولن پاول کی قیادت میں امریکی فوج نے عراقی فوج کو پڑوسی ملک کویت سے نکال دیا تھا۔

وہ  ری پبلکن اورعملیت پسند سیاست دان سمجھے جاتے تھے اور انھوں نے بعد میں صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ (وزیرخارجہ) کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں۔

جارج ڈبلیو بش نے سنہ 2000ء میں ری پبلکن صدرکی حیثیت سے کولن پاول کو اپنا وزیرخارجہ نامزد کیا تھا۔ وہ جمیکا سے تعلق رکھنے والے تارک وطن والدین کے بیٹے تھے۔صدربش نے ان کی نامزدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھاکہ ’’جنرل پاول ایک امریکی ہیرو، ایک امریکی مثال اور ایک عظیم امریکی کہانی ہیں۔‘‘۔

انھوں نے اس براہ راست تقریرمیں کہا تھا کہ ’’کولن پاول کی بلند دیانت داری، ہماری جمہوریت کے لیے ان کے گہرے احترام اور ایک سپاہی کی حیثیت سے فرض شناسی اور عزت نفس کا احساس ۔۔۔۔ وہ خصوصیات ہیں،جو انھیں اس ملک کے تمام لوگوں کا ایک عظیم نمائندہ بنائیں گی۔‘‘۔

لیکن انھوں نے فروری 2003 میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں عراق میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی مبیّنہ موجودگی کے بارے میں اپنی بدنام زمانہ تقریرکی تھی اور بعد میں انھوں نے جوثبوت پیش کیے تھے، وہ جھوٹ ثابت ہوئے تھے۔

کولن پاول نے 2005ء میں اے بی سی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ’’یہ ان کے کیرئیر پر ایک دھبّہ ہے… اور(یہ غلط ثبوت) ہمیشہ میرے ریکارڈ کا حصہ رہیں گے۔ یہ تکلیف دہ معاملہ تھا،اب بھی یہ تکلیف دہ ہے۔‘‘۔

اس کے باوجود کانگریس میں دونوں اطراف کے ارکان نے انھیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ڈیموکریٹک سینیٹرمارک وارنرنے پاول کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ’’محبِ وطن سرکاری ملازم‘‘تھے۔ایوان نمایندگان کے رکن ری پبلکن پیٹرمیجرنے انھیں جدید دور میں ایک نایاب چیزقرار دیا ہے، ان کے بہ قول:وہ’’ایک سچے فوجی سیاستدان‘‘تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے