ضلعی انتظامیہ پشاور کا رات گئے گلبہار میں گودام پر چھاپہ، پچاس لاکھ سے زائد مالیت کی سرکاری ادویات برآمد۔

اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) ڈاکٹر احتشام الحق کی نگرانی میں چیف ڈرگ انسپکٹر ذاکر شاہ، ڈرگ انسپکٹر عمران خان، ڈرگ انسپکٹر محمد ساجد اور مقامی پولیس نے کارروائی میں حصہ لیا۔

ادویات پر خیبر پختونخواہ گورنمنٹ، سندھ گورنمنٹ، واپڈا ہسپتال، سی ڈی اے ہسپتال، ڈیفنس فورسز اور دیگر سرکاری ہسپتالوں کی مہریں لگی ہوئی ہیں۔

ان ادویات سے سرکاری لیبل و مہریں ہٹا کر دوبارہ پیک کیا جا رہا تھا۔

ادویات میں کوویڈ کے لیے استعمال ہونے والی دوائیں ، حاملہ خواتین اور انسولین بھی شامل ہیں۔تمام ادویات کو سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

موقع سے ایک فرد کو گرفتار کیا گیا ہے جس سے پوچھ گچھ جاری ہے اور ملنے والی معلومات پر مزید کارروائیاں عمل میں لائیں جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے