سعودی عرب کی حکومت نے مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں زائرین کی محدود تعداد پر عائد پابندی ختم کر دی ہے

جس کے مطابق اب ان مساجد میں گنجائش کے لحاظ سے عبادت ادا کی جا سکے گی۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کووڈ 19 ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے افراد ماسک پہن کر مکہ مکرمہ اور مدینہ  منورہ کی مقدس مساجد میں عبادت کر سکیں گے  اور اس ضمن میں لوگوں کو محدود رکھنے کی تمام تر پابندیاں اٹھالی گئی ہیں تاہم  حکومت کی طرف سے خصوصی طور  پر تیار کردہ  ایک ایپ کو عمرہ کرنے والے افراد استعمال کرنے کے پابند ہو ں گے۔

دوسری جانب اتوار سے سعودی عرب میں کووڈ 19 کی پابندیوں کو بتدریج ختم کیا جائے گا۔ ان میں سے ویکسین کی دو خوراک مکمل کرنے والے افراد سے ماسک کی پابندی بھی ختم کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے