اسلام آباد:  پی آئی اے نے سیکیورٹی وجوہات کے باعث کابل کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق کابل فلائٹ آپریشن اگلے احکامات تک معطل رہے گا، پی آئی اے نے افغانستان کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر 3 ہزار کے قریب افراد کا انخلا کیا، ان افراد میں اقوام متحدہ، عالمی بینک، آئی ایم ایف سمیت دیگر عالمی ادارون اور عالمی میڈیا کے اداروں کے صحافی شامل تھے، پی آئی اے نے طالبان کے ٹیک اوور کے بعد بھی خصوصی آپریشن جاری رکھا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے کپتان اور عملے نے جان خطرے میں ڈال کر بھی افغانستان سے انخلا کیا، مشکل حالات کے باوجود پی آئی اے واحد بین الاقوامی ایئرلائن تھی، جس نے کابل کے لیے فضائی آپریشن جاری رکھا، کابل آپریشن سیکورٹی کی وجوہات کے باعث فوری معطل کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے