کابل:  افغان نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ نیٹو کی طرف سے طاقت دکھانے کا وقت ختم ہو چکا ہے، معاشی مسائل کے حل کے لیے ان کی حکومت دن رات کام کررہی ہے۔

افغان ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے افغانستان اسلامی امارت کے نائب وزیر اطلاعات و ثقافت ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اب نیٹو کو اچھے سفارتی اصولوں سے کابل سے بات کرنا ہو گی۔

افغان نائب وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ نیٹو سے مستقبل کے تمام رابطے سفارت کاری کے ذریعے ہونے چاہئیں، نیٹو کی افغانستان میں کوششیں ناکام ہوئیں، انہوں نے تجارت میں پاکستان کے تعاون کی بھی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے