اسلام آباد:  وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ این سی او سی کی تجویز پر آج سے طورخم بارڈر پر ہر قسم کی روانگی اور آمد بند رہے گی، طورخم بارڈر پر امیگریشن این سی او سی کی نئی گائیڈ لائنز تک بند رہے گی۔

ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر نے کورونا وبا کے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ این سی او سی نے پابندیاں سخت کرنے کا عندیہ دے دیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت میں این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ یہ خلاف ورزیاں ریسٹورنٹ، ان ڈور جمنیزیم، شادی ہال، ٹرانسپورٹ، بازاروں، سیاحت اور دیگر سیکٹرز میں دیکھی گئیں۔

این سی او سی کے اعلامیے کے مطابق ایس او پیز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں سخت پابندیوں کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ تمام چیف سیکرٹریز پر مشتمل خصوصی اجلاس بلا لیا گیا ہے۔ جس میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے