اسرائیل کے ملکیتی ایک بحری جہاز پر ہفتے کے روز بحرہند میں پُراسرار انداز میں حملہ کیا گیا ہے۔اسرائیل کے دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ اس جہاز پر ایرانی فورسز کے مبیّنہ حملے کی اطلاعات کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

اسرائیل کے این 12 ٹیلی ویژن نیوز کی رپورٹ کے مطابق بحری جہازسعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ سے متحدہ عرب امارات کی جانب جارہا تھا۔حملے میں اس جہاز کے عملہ کو کوئی نقصان پہنچا ہے اورنہ جہاز کوئی زیادہ متاثرنہیں ہے۔

قبل ازیں لبنان کے ایران نواز ٹی وی چینل المیادین نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی جہاز بحرہند میں کسی نامعلوم ہتھیار سے ٹکرا گیا تھا اور اس کے بعد اس میں آگ لگ گئی تھی۔

اس چینل نے مزید کہا کہ فوری طور پر کسی نے بھی اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔تاہم اس یہ بات قابل ذکرہے کہ یہ واقعہ تہران کے مغرب میں اسرائیلی حملے کی اطلاعات کے ایک روز بعد پیش آیا ہے۔

 اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دفاعی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ بحر ہند میں اسرائیلی بحری جہاز کو حملے میں نقصان پہنچا ہے۔یہ جہاز اسرائیل کی جہازراں کمپنی دیوایال اوفر کی ملکیت ہے۔

 اسرائیلی ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے اس جہاز کی شناخت ’’ٹنڈل‘‘کے نام سے کی ہے اوراس پر افریقی ملک لائبیریا کا پرچم لہرا رہا ہے۔جہاز کے عملہ میں کوئی اسرائیلی شامل نہیں۔اسرائیلی حکام نے تصدیق کی ہے کہ حملے کے نتیجے میں جہاز کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے