الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ بدخشان میں ضلعی و فوجی مراکز پر حملہ کیا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق سنیچر کے روز صبح کے وقت مجاہدین نے فوجی کاروائی کے ساتھ ساتھ دعوتی سلسلے کو شروع کرتے ہوئے ضلعی و فوجی مراکز میں قبائلی عمائدین اور علماءکرام کے وفود بھیجے ،تاکہ کابل انتظامیہ کی فوجیں لڑنے سے دستبردار ہوکر مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔
ذرائع کے مطابق مجاہدین کے آپریشن اور دعوت کے سلسلے میں کوف آب، بہارک، کوہستان، راغستان، ارگو اور جرم اضلاع کے مراکز اور تمام سرکاری فوجی و سول تنصیبات پر مجاہدین نے اللہ تعالی کی نصرت سے قبضہ کرلیا۔ وہاں تعینات اہلکاروں میں سے سینکڑوں نے ہتھیار ڈال دیے،کچھ گرفتار، کچھ فرار ہونے کے علاوہ مجاہدین نے کافی مقدار میں مختلف النوع ہلکے و بھاری ہتھیار، فوجی ٹینک و گاڑیاں اور فوجی سازوسامان بھی برآمد کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے