قندہار، نیمروز، ہلمند وروزگان صوبوں میں مجاہدین نے دشمن کے مراکز پر حملہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز دو پہر کی وقت صوبہ قندہار ضلع شالیکوٹ کا ضلعی ہیڈکوارٹر اور تمام فوجی مراکز وچوکیاں فتح اور مجاہدین نے کافی اسلحہ غنیمت کرلیا۔
دوسری جانب جمعہ کے رات صوبائی دار الحکومت قندہار شہر کے باغ پل کے علاقے میں مسلحانہ کاروائی کے نتیجے میں ظالم کمانڈر شایستہ ہلاک ہوا۔
اسی طرح جمعہ کے روز صبح کی وقت ضلع پنجوائی کے معصوم پہاڑ نامی یونٹ سے دشمن نے فرار کی راہ اپنالی، 50 ٹینک ورینجر گاڑیوں سمیت کافی اسلحہ غنیمت، جبکہ 30 اہلکار گرفتار ہوئے۔ اور جمعہ کے رات ضلع ڈنڈ کے صالحانوں کے علاقے میں واقع سور غر نامی چوکی، عظیم نامی چوکی، پٹرول پمپ نامی چوکی، سپین غر نامی چوکی، پوزگئی نامی چوکی اور گران نامی اہم یونٹ دشمن نے چھوڑ کر فرار کی راہ اپنالی، یاد رہے کہ دشمن کے فرار سے مجاہدین نے مختلف النوع فوجی سازوسامان غنیمت کرلیا۔
رپوٹ کے مطابق جمعہ کے رات صوبہ ہلمند ضلع نادعلی کے چاہ انجیر کے محصور یونٹ سے دشمن نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فرار کی راہ اپنالی۔
قابل یاد آوری ہے کہ فرار ہونے والے دشمن نے 20 عدد ٹینک ورینجر گاڑیوں اور مخلتف النوع فوجی سازوسامان کو بمبار کے ذریعے جلا کر خاکستر کردیا۔ اسی طرح گزشتہ تین روز میں ضلع مارجہ کے کیمپ کے علاقے میں واقع 12 چوکیوں سے دشمن نے فرار کی راہ اپنالی۔
اطلاع کے مطابق جمعہ کے روز سہ پہر کی وقت صوبہ نیمروز ضلع چخانسور میں واقع چوکی میں تعینات 2 رابط مجاہدین نے ایک ٹینک، ایک انٹی ائیر گرافٹ گن، ایک ہیوی مشن گن، ایک راکٹ لانچر اور 2 کلاشنکوفوں کو مجاہدین تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔

دعوت:۔

صوبہ روزگان ضلع دھرواد میں 14 اہلکاروں نے کافی اسلحہ سمیت مجاہدین کی مخالفت سے دست برداری کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے