اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اور 4 سالہ گریجویشن پروگرام مؤخر کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی۔

 ملک بھر کی نجی و سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز کا آن لائن اجلاس ہوا جس میں کئی وائس چانسلرز نے دو سالہ ڈگری پروگرام ختم کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

وائس چانسلرز کا کہنا تھا کہ اس سال نئی پالیسی پر عملدرآمد نہیں کیا جاسکا اور پالیسی پر بہتر انداز میں عمل کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

ذرائع کے مطابق وی سیز کے تحفظات کے بعد ہائر ایجوکیشن کمیشن نے 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اور 4 سالہ گریجویشن پروگرام مؤخر کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی اور اس حوالے سے ایک نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے