لاہور:  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیم کا پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا ہے،امتحان منسوخ نہیں ہوں گے، طالب علم پڑھائی جاری رکھیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ پچھلے سال تعلیم کا بہت حرج ہوا ہے، بہت دیر تک سکول بند رہے، بہت ساری کمی کو پورا کرنا ہے، سکول کھولنے کا فیصلہ صوبوں پر ہے، پچھلے سال جو امتحان ملتوی کئے گئے سب بچوں کو پاس کیا، اس سال سب صوبائی وزرا نے فیصلہ کیا امتحانات ہونگے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیسوں کا معاملہ پنجاب حکومت دیکھے گی، امتحان ملتوی نہیں ہونگے، طالب علم اس امید پر ہیں کہ امتحان کینسل ہونگے، صحت کو خطرے میں ڈالے بنا جس قدر ممکن ہو سکول کھلنے چاہئیں تعلیم کا پہلے ہی بہت نقصان ہوچکا ہے، طالب علموں کو کہونگا کہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق ہی امتحان ہونگے، اپنی پڑھائی جاری رکھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے