افغان فوجوں نے معمول کے مطابق لغمان، میدان اور پکتیکا صوبوں میں نہتے عوام کی مساجد اور گھروں پربمباری کرنے کے علاوہ خواتین اور مردوں کو بھی شہید و زخمی کردیا۔
اطلاعات کے مطابق جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب صوبہ لغمان ضلع علیشنگ کے قلعہ بازار کے آس پاس گھروں پر کابل انتطامیہ کی وحشی فضائیہ نے شدید بمباری کی،جس کے نتیجے میں ایک مسجد، ایک مکان، 8 دکانیں منہدم ہونے کے علاوہ مالی کو بھاری مالی نقصان بھی پہنچا۔
دریں اثناء صوبہ میدان کے صدر مقام میدان شہر کے چاربند کے ممہ خیل کے علاقے میں نام نہاد وحشی کمانڈو جارح فوجوں کی فضائی نگرانی میں چھاپہ مار کر وحشت و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اور استعماری فضائیہ نے شدید بمباری کی،جو صبح تک جاری رہی، جس کے نتیجے میں ایک مسجد،5 مکانا ت تباہ ہونے کے علاوہ وحشی درندوں نے قندہار کے رہائشی تاجر کو شہید، جبکہ خاتون سمیت 4 افراد زخمی، 9 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نذرآتش کردیا۔
دوسری جانب رات ہی کے وقت صوبہ پکتیکا ضلع سرحوضہ کے سرحوضہ گاؤں میں وحشی درندوں نے حاجی مرجان کے مقام پر چھاپہ مار کر ایک نوجوان رمضان اور ان کی دو بہنوں کو شہید کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے