واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر جوزف بائیڈن نے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے فوجیوں کے انخلا کا منصوبہ طے شدہ پلان کے مطابق جاری ہے لیکن فوجیوں کا انخلا آئندہ چند دنوں میں نہیں ہوگا۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ پر اعتماد ہیں کہ افغان قیادت حکومت باقی رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن انہیں اندرونی ایشوز کے حوالے سے تشویش ہے۔

رائٹرز کے مطابق امریکی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یہ رپورٹس سامنے آئی تھی کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے دوران وہاں رہ جانے والے باقی فوجی آئندہ چند روز میں واپس آ جائیں گے۔

امریکی صدر کی جانب سے 20 برس تک افغان جنگ میں مصروف رہنے والے فوجیوں کی واپسی کے لیے 11 ستمبر کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے۔

غیرملکی قوتوں کے انخلا کے بعد امریکا اور اتحادی کی حمایت سے بننے والی افغانستان حکومت کے متعلق یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ طالبان کے مقابلے میں ٹھہر نہیں پائے گی۔

تاہم امریکی صدر کا کہا تھا کہ ان کے پاس حالات کا سامنا کرنے کی استعداد ہے۔ امریکی فوج فضائی نگرانی کی صلاحیت برقرار رکھ رہی ہے تاکہ حکومت کی بوقت ضرورت مدد کی جاسکیں تاہم توقع ہے کہ افغانوں کو یہ صلاحیت حاصل کرنی چاہیے کہ وہ خود بھی ایسا کر سکیں۔

اس سے قبل امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی جانب سے بھی یہ کہا جا چکا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا عمل سست کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے