المناک اطلاع ملی ہےکہ پاکستان کے ممتاز عالم دین ، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر صاحب  نے علالت کی وجہ سے داعی اجل کو لبیک کہہ کر  رحلت فرماگئے۔

إِنَّا لِلّٰهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ

موصوف کی وفات پر امارت اسلامیہ گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے اور ان کی وفات کو پاکستان اور مسلم امہ کے لیے عظیم نقصان سمجھتی ہے۔

نیز  ہم پاکستانی مسلم قوم، علماء کرام، وفاق المدارس العربیہ  کے اراکین، دینی طبقہ، مدارس دینیہ اور مرحوم کے تمام شاگردوں، متعلقین اور خاندان کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں۔

اللہ تعالی حضرت مولانا اسکندر صاحب رحمہ اللہ کو  جنت الفردوس، ان کے خاندان، ہمدردوں اور متعلقین کو صبرجمیل اور نعم البدل نصیب فرمائے۔ آمین یا رب العالمین

امارت اسلامیہ افغانستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے