افغان فوجوں نے معمول کے مطابق لوگر، بدخشان، لغمان اور پروان صوبوں میں نہتے عوام کو نشانہ بنایا۔
اطلاعات کے مطابق صوبہ لوگر ضلع برکی برک کے بابوگی قلعہ کے علاقے کو کٹھ پتلی فوجوں نے توپوں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں محراب الدین کا گھر تباہ ہونے کے علاوہ 2 خواتین بھی شہید ہوئیں،جبکہ پیر کےروز دوپہر کے وقت مذکورہ علاقے میں محمد رسول کا مکان تباہ ہونے کے علاوہ موصوف سمیت 3 افراد زخمی ہوئے اور دوشیخ چارراہی کے مقام پر کٹھ پتلی فوجوں نے ایک راہ گیر پر فائرنگ کرکے انہیں زخمی کردیا۔
اسی طرح صوبہ بدخشان ضلع ارغنج خواہ کے خانقاہ پایین کے علاقے کو کٹھ پتلی فوجوں مارٹرگولوں کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک مرد اور ایک بچہ شہید، ایک بچہ اور ایک خاتون زخمی ہوئی۔
دوسری جانب اتوار کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ لغمان ضلع علیشنگ کے گڑگڑ کے علاقے کے ایک گاؤں میں وحشی فضائیہ نے شدید بمباری کی،جس کے نتیجے میں مدرسہ اور مسجد منہدم ہونے کے علاوہ استاد سمیت 7 بچے زخمی ہوئے اور ڈملام کے علاقے میں فوجی فائرنگ ایک بچی زخمی ہوئی۔
نیز پیر کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ پروان ضلع سیاہ گرد کے دشتک کے علاقے کو وحشی درندوں نے توپوں کا نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں ہائی اسکول کے پرنسپل کے مکان پر ایک گولہ گر کرا، جس سے پرنسپل فرید آغا زخمی اور ان کی بیٹی شہید ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے