امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے ملک کے مختلف صوبوں میں دشمن کے مراکز پر قبضہ کرنے کے علاوہ انسانی اور اسلامی ہمدردی کی بنیاد پر کابل انتظامیہ کی فوجیوں کو رہا کردیا۔
تفصیل کے مطابق
میدان
صوبہ میدان ضلع سیدآباد کے مرکز سمیت سرکاری عمارتوں پر مجاہدین نے اللہ تعالی کی نصرت سے قبضہ کرلیا۔ اس دوران 6 فوجی ہلاک، 7 زخمی، 190 نے ہتھیار ڈال دیے، اس کے علاوہ 30 فوجی ٹینک، 45 فوجی گاڑیاں اور 300 عدد ہلکے و بھاری ہتھیار بھی مجاہدین نے تحویل میں لے لیا۔
دوسری جانب رات کے وقت ضلع چک کے مرکز، پولیس ہیڈکوارٹر، اینٹلی جنس آفس اورتمام سرکاری املاک پر مجاہدین نے قبضہ کرتے ہوئے وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 39 نے ہتھیار ڈال دیے، جبکہ دیگر فرار اور مجاہدین نے کافی مقدار میں اسلحہ وغیرہ بھی تحویل میں لے لیا۔

تخار
صوبہ تخار ضلع رستاق کے مرکز پر مجاہدین نے حملہ کرکے اللہ تعالی کی نصرت سے مرکز سمیت تمام تبصیات پر قبضہ کرلیا۔ کاروائی کے دوران 19 اہلکار ہلاک، 14 زخمی، دیگر فرار اور مجاہدین نے کافی مقدار میں اسلحہ وغیرہ بھی تحویل میں لے لیا۔

بلخ
صوبہ بلخ ضلع شورتپہ کے مرکز سمیت تمام سرکاری فوجی و سول مراکز پر مجاہدین نے قبضہ کرتے ہوئے کافی مقدار میں ہلکے وبھاری ہتھیار، فوجی ٹینک، گاڑیاں اورفوجی سازوسامان بھی تحویل میں لے لیا۔ وہاں تعینات اہلکاروں کو فرار ہونے کا موقع دیا۔
دوسری جانب ضلع کلدار کے مرکز کے قریب مجاہدین نے کاروائی کرتے ہوئے ایک فوجی کیمپ اور 4 چوکیوں فتح ہونے کے علاوہ کافی مقدار میں اسلحہ اور 2 ٹینک بھی غنیمت کرلی۔

بدخشان
صوبہ بدخشان ضلع تگاب کے مربوطہ علاقوں میں مجاہدین نے وسیع کاروائی کا اغاز کیا، جس کے نتیجے میں کرستدہ، دوآبہ، آوچ اور عاشقان کے علاقے فتح ہونے کے علاوہ ڈسٹرکٹ پولیس چیف کمانڈر عبدالرزاق اور سابق سیکورٹی آ‌فسر سمیت 10 اہلکاروں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

خوست
امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے آج صوبہ خوست میں مجاہدین کے مرکزی جیل سے کابل انتظامیہ کے 20 سیکورٹی اہلکاروں کو ضمانت کی بنیاد پر رہا کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے