الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بغلان، قندوز، بلخ، جوزجان، میدان، پکتیا ، غزنی اور بدخشان صوبوں میں ضلعی اور فوجی مراکز پر حملہ کیا۔
بغلان
گذشتہ چند روز سے مجاہدین نے صوبہ بغلان ضلع نہرین کے مرکز کو شدید محاصرے میں رکھا ہواتھا، آخرکار دشمن نے فرار کی راہ اپنالی اور مجاہدین نے ضلعی، پولیس، اینٹلی جنس اور فوجی مراکز پر قبضہ کرلیا۔ فرار کے وقت 3 فوجی ہلاک ہوئے اور مجاہدین نے 11 فوجی ٹینک و گاڑیاں ،25 عدد ہلکے و بھاری ہتھیار وغیرہ قبضے میں لے لیا۔
نیز ضلع مرکزی بغلان کے مرکز، پولیس ہیڈکوار پر مجاہدین نے حملہ قبضہ کرتے ہوئے وہاں تعینات اہلکار ہلاک، فرار اور زخمی ہوئے اور لقیان کے علاقےمیں فوجی کیمپ پر مجاہدین کا قبضہ درجنوں فوجی ٹینک و گاڑیاں اور کافی مقدار میں ہلکے وبھاری ہتھیار برآمد۔
اسی طرح ضلع پل خمری کے چشمہ شیر کے علاقے عمرخیل فوجی بیس پر مجاہدین نے اللہ تعالی کی نصرت سے مکمل قبضہ کرلیا اور منگل کے روز ضلع جلگہ کے فتح کے دوران فرار ہونے والے 20 سیکورٹی اہلکاروں کو مجاہدین نے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
بلخ
صوبہ بلخ ضلع چمتال کے مرکز، فوجی کیمپ، چوکیوں اور تمام سرکاری عمارات پر مجاہدین نے حملہ کرلیا۔ وہاں تعینات اہلکار فرار، مجاہدین نے دو فوجی ٹینک، دو گاڑیاں اورکافی مقدار میں اسلحہ وغیرہ قبضے میں لے لیا۔
اسی طرح ضلع نہرشاہی کے شہرک ترکمنی کے علاقے میں فوجی بیس اور دو چوکیوں پر مجاہدین کا حملہ اور قبضہ، 13 فوجی اسلحہ سمیت سرنڈر ،دیگر فرار اور مجاہدین نے ایک ٹینک، آئل ٹینکر اور اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا۔
کسی طرح ضلع خاص بلخ کے وسیع علاقے پرمجاہدین نے حملہ کرکے دو فوجی مراکز ، 10 چوکیوں پر قبضہ کرنے کے علاوہ 10 جنگجو ہلاک، 50 مسلح افراد سرنڈر اور مجاہدین نے دو فوجی ٹینک، تین رینجر گاڑیاں اور کافی مقدار میں ہلکے و بھاری ہتھیار بھی تحویل میں لے لیا۔
پکتیا
صوبہ پکتیا ضلع زازئی آریوب کے مرکز پر مجاہدین کا حملہ، 400 فوجی گرفتار، 20 فوجی ٹینک، 150 رینجر گاڑیاں، 150 موٹرسائیکلیں، 200 عدد ہلکے و بھاری وغیرہ بھی برآمد کرلیا۔
اسی طرج ضلع پھٹان کے مرکز، پولیس ہیڈکوارٹر اور تمام سرکاری تنصیبات پر مجاہدین نے قبضہ کرلیا۔ وہاں تعینات اہلکار فرار اور مجاہدین نے درجنوں فوجی ٹینک و گاڑیاں اور کافی مقدار میں ہلکے وبھاری ہتھیار بھی تحویل میں لے لیا۔
نیز ضلع سمکنی (شہرنو) کے مرکز، پولیس ہیڈکوارٹر اور تمام سرکاری تنصیبات پر مجاہدین کا قبضہ، دشمن فرار، کافی مقدار میں ہلکے وبھاری ہتھیار، فوجی ٹینک و گاڑیاں غنیمت ہوئیں۔
غزنی
صوبہ غزنی ضلع شلگر کے چاردیوار کے علاقے میں قائم فوجی کیمپ اور سات چوکیوں پر مجاہدین نے قبضہ کرلیا۔ وہاں تعینات 70 اہلکاروں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، جنہوں نے بڑی مقدار میں ہلکے و بھاری ہتھیار اور درجنوں ٹینک و گاڑیاں بھی مجاہدین کےحوالے کردیا۔
قندوز
منگل کے روز دوپہر کے وقت ضلع خان آباد کے ڈگری کے علاقے میں دو فوجی مراکز پر مجاہدین کا قبضہ، وہاں تعینات تمام اہلکار فرار اور دو کمانڈروں ارباب فتح اور عالم اندرابی سمیت 6 اہلکاروں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈالتے ہوئے تمام اسلحہ بھی مجاہدین کے حوالے کردیا۔
اسی طرح ضلع چاردرہ کے مرکز سمیت تمام فوجی و سول تنصیبات پر مجاہدین نے اللہ تعالی کی نصرت سے قبضہ کرلیا۔ وہاں تعینات اہلکارہلاک، فرار و زخمی ہونے کے علاوہ مجاہدین نے تین فوجی گاڑیاں اور کافی مقدار میں اسلحہ وغیرہ بھی تحویل میں لے لیا۔
ضلع علی آباد کے مرکز، پولیس ہیڈکوارٹراور تما چوکیوں پر مجاہدین نے قبضہ کرلیا۔وہاں تعینات اہلکار فرار، ایک فوجی ٹینک، 3 رینجر گاڑیاں اور کافی مقدار میں اسلحہ برآمد۔
ضلع امام صاحب کے مربوطہ علاقے میں تاجکستان کے سرحدی بندرگاہ شیرخان بندر پر مجاہدین نے قبضہ کرلیا۔ وہاں تعینات تمام فوجیوں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے اور اسلحہ وغیرہ مجاہدین کے سپرد کرلیا۔
ذرائع کے مطابق صدر مقام قندوز شہر کے دشت ابدان کے علاقے میں قائم پولیس اکیڈمی پر مجاہدین نے قبضہ کرلیا۔ وہاں تعینات اہلکار ہلاک، فرار اور چند سرنڈر ہونے کے علاوہ مجاہدین نے بڑی مقدار میں اسلحہ اور درجنوں ٹینک و گاڑیاں بھی تحویل میں لے لیا۔
بدخشان
صوبہ بدخشان ضلع خاش کے مرکز اور وسیع علاقے پر مجاہدین نے قبضہ کرلیا۔ کاروائی کے دوران ایک رینجر گاڑی، دو ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ 11 فوجی ہلاک، 8 زخمی اور مجاہدین نے اسلحہ وغیرہ بھی برآمد کرلیا۔
جوزجان
صوبہ جوزجان کے صدر مقام شبرغان شہر کے مربوطہ علاقے میں مجاہدین نے کاروائی کرتے ہوئے چار چوکیوں پر قبضہ کرلیا۔ وہاں تعینات اہلکار فرار اور کمانڈر غفور گرفتار ہونے کے علاوہ مجاہدین نے اسلحہ وغیرہ بھی تحویل میں لے لیا۔
دوسری جانب ضلع قرقین کے مرکز، فوجی مراکز اور چوکیوں کا کنٹرول مجاہدین نے اللہ تعالی کی نصرت سے حاصل کرلیا۔ وہاں تعینات اہلکاروں کو فرار ہونے کا موقع دیا اور مجاہدین نے 8 فوجی ٹینک5 گاڑیاں اور کافی مقدار میں اسلحہ وغیرہ بھی قبضے میں لے لیا۔
اسی طرح مجاہدین نے ضلع خانقاہ کے مرکز پر قبضہ جماتے ہوئے وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 15 ہتھیار ڈال دیے،جبکہ دیگران فرار اور مجاہدین نے تین فوجی گاڑیاں و اسلحہ بھی تحویل میں لیا۔
میدان
صوبہ میدان ضلع جغتو میں 43 پولیس اہلکاروں اور فوجیوں نے مجاہدین کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، جنہوں نے 5 فوجی ٹینک، 2 بڑی گاڑیاں، کافی مقدار میں ہلکے و بھاری ہتھیار اور مختلف النوع فوجی سازوسامان مجاہدین کے حوالے کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے