سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور، دعوت ورہنمائی نے رواں سال حج کے موقع پرحجاج کرام کو ایک نئی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سہولت کے تحت حجاج کرام کو دینی معلومات کے لیے آن لائن اسلامی لائبریری کے ذریعے 3 ہزار کتب تک مفت رسائی دی جائے گی۔ حجاج کرام ان آن لائن ان کتابوں کی ورق گردانی کر سکتے ہیں۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حکومت نے اس بار حجاج کرام کو بار کوڈ سروس فراہم کرے گی جس کے ذریعے وہ اپنی زبان میں دینی معلومات پر مشتمل تین ہزار کتب کی براؤزنگ کر سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری طباعت واشاعت عبدالعزیز الحمدان نے بتایا کہ حکومت اس بار حجاج کرام کو ایک نئی سروس فراہم کر رہی ہے۔ یہ سہولت مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کا حصہ اور مملکت کی طرف سے حجاج کرام کو دینی معلومات کی وافر فراہمی کی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ، لائبریری کے آن لائن پورٹل اور جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی ڈے، مدینہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز، طائف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے، حرم نبوی، مسجد قبا، میقات اور دیگر مقامات پر 30 بڑی اسکرینز پر بھی 45 زبانوں میں دینی معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے