وفاقی کابینہ نے سرکاری املاک کے عوض ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی، بانڈز کے لئے قومی شاہراہیں اور ہوائی اڈے گروی رکھے جائیں گے۔ان میں اسلام آباد ایکسپریس وے، اسلام آباد پشاور موٹروے، پنڈی بھٹیاں لاہور سیکشن ،لاہور اور ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ شامل ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیاگیا۔ کابینہ نےاسلم خان کو پی آئی اے سی ایل بورڈ کا چیئرمین مقرر کرنے اورسرکاری املاک کے عوض ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

سکوک بانڈز کے لئے قومی شاہراہیں اور ہوائی اڈے گروی رکھے جائیں گے، شاہراہوں میں اسلام آباد ایکسپریس وے، اسلام آباد پشاور موٹروے ، پنڈی بھٹیاں لاہور سیکشن شامل ہیں۔

لاہور اور ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی فہرست میں شامل ہیں،،ماضی میں قرضے معاف کرانے یا قرض کی مد میں بنکوں کو ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اسٹیٹ بنک کی رپورٹ کابینہ کے سامنے پیش کرنے کا ایجنڈا واپس لے لیا گیا ،وزارت خزانہ کو رپورٹ دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

کابینہ نے ساجد بلوچ کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹریننگ کمیشن تعینات کرنے کی منظوری دی، لکسمبرگ میں مقیم پاکستانی نژاد افراد کی سہولت کے لئے لکسمبرگ کے ساتھ دوہری شہریت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔

کابینہ نے اسلام آباد میں سپریم کورٹ سٹاف ہاؤسنگ کالونی کی تعمیر کا جائزہ لینے کے لئے وزیر برائے انسانی حقوق کی سربراہی میں کمیٹی کے قیام کی منظوری دی،سرکاری اراضی پر ناجائز قبضوں کے مسائل کے تدارک کے لئے مجوزہ پبلک پراپرٹیز بل 2021کی اصولی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے دیامیر بھاشا ڈیم کمپنی میں پانچ ڈائریکٹر تعینات کرنے کی منظوری اوراقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے