ترک صدر طیب اردوان نے کورونا لاک ڈاؤن مکمل اٹھانے کا اعلان کردیا دوسری جانب اٹلی نے کورونا کیسز اوراموات میں خاطرخواہ کمی کے بعد فیس ماسک کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔

انقرہ میں خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ ہفتہ اوراتوار کے روز عائد لاک ڈاؤن یکم جولائی سے ختم کردیا جائے گا، ہر ویک اینڈ پر شام سات بجے سے عائد کرفیو بھی ختم کردیا جائے گا، میوزیکل شوز پر رات 12 بجے کے بعد پابندی برقرار رہے گی۔

دوسری جانب اٹلی کی وزارت صحت کے مطابق 28 جون کے بعد فیس ماسک پہننا لازم نہیں ہو گا، حکام کے مطابق وبا میں کمی کے بعد ماسک کی پابندی ختم کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔ اٹلی کورونا کے آغازمیں بدترین لہر کے شکار ممالک میں سے ایک تھا ،اٹلی میں کورونا سے ایک لاکھ 27ہزار981اموات ہوچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے