غزہ (ویب ڈیسک) مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی بربریت جاری ہے، صہیونی کارندوں نے فائرنگ کرکے ایک فلسطینی خاتون کو شہید کردیا۔

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کم نہ ہوئی،صہیونی فورسزنے فائرنگ کر کے فلسطینی خاتون کو شہید کردیا، 29سالہ افنان کو بیت المقدس کے قریب حزما گاؤں میں گولی ماری گئی۔ خاتون کافی دیرسڑک پر پڑی تڑپتی رہی، مسلسل خون بہتا رہا، اسرائیلی فورسز نے ایمبولنس کو آنے کی اجازت نہ دی۔

منگل کو یہودیوں نے مارچ کی آڑ میں تمام حدیں پار کردیں، نہ صرف عربوں کو زندہ جلانے کے نعرے لگائے، بلکہ اسلامی مقدسات سے متعلق انتہائی نازیبا اور گستاخانہ الفاظ بھی استعمال کئے۔

انتہا پسندوں کے مارچ کے خلاف احتجاج کرتی بزرگ خاتون کو اسرائیلی فوجی نے بے دردی سے لات ماری۔

دوسری طرف اسرائیل نے غزہ پر پھر بمباری کردی،، خان یونس کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیلی بربریت کے خلاف امریکی ریاست نیو یارک میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ ہوا، شرکاء نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔

اسرائیلی نژاد برطانوی خاتون پاسپورٹ پر اپنی جائے پیدائش پڑھ کر سیخ پا ہوگئی، برطانو ی حکام نے صہیونی خاتون کی جگہ پیدائش کے خانے میں "مقبوضہ سرزمین ” لکھ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے