دہشت گردوں نے کوئٹہ میں فرنٹیئر کور (ایف سی) بلوچستان پر دیسی ساختہ بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک جے سی او سمیت 4  ایف سی جوان شہید ہوگئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق کے دہشت گردوں نے مارگٹ روڈ کوئٹہ پر مارگٹ مائنز کی حفاظت پر معمور ایف سی جوانوں کو دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں ایک جے سی او سمیت ایف سی کے 4  جوان شہید ہو گئے۔

 شہدا میں ضلع لکی مروت کے صوبیدار سردار علی خان، ضلع وہاڑی کے سپاہی مصدف حسین، ڈی آئی خان کے سپاہی محمد انور، اور نیلم سے تعلق رکھنے والے اویس خان شامل ہیں۔

 ایف سی بلوچستان نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے