اسلام آباد : وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ،مجلس شوریٰ اور مجلس عمومی کے اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوں گے،ملک بھر سے ممتاز علماء کرام،مدارس کے منتظمین اور اہم شخصیات شرکت کریں گی،وقف ایکٹ اور مدارس کے خلاف ہونے والی ریشہ دوانیوں کی روک تھام کے لیے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان،پہلے مرحلےمیں صوبائی کنونشن ہوں گے،یکم جولائ کو لیاقت باغ راولپنڈی می تحفظ مدارس دینیہ کانفرنس سے احتجاجی اور بیداری کی تحریک کا اغاز ہوگا،وفاق المدارس کی مجلس عاملہ اور مجلس شوری وعمومی کے اجلاسوں کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں،جامعہ محمدیہ اسلام آباد اور دارالعلوم فاروقیہ راولپنڈی میں جڑواں شہروں کے سینکڑوں علماء کرام کے مشاورتی اجلاس،کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں تفصیلات کے مطابق دینی مدارس کے سب سے بڑے اور قدیم بورڈ اور نیٹ ورک وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی مجلس عاملہ اور صوبائ ناظمین کا اجلاس 16مئ بروز بدھ اور مجلس شوری ومجلس عمومی کا اجلاس 17جون بروز جمعرات جامعہ دارلعلوم زکریا ترنول اسلام آبادمیں ہوگاان اجلاسوں میں ملک بھر سےعلماء ومشائخ،ائمہ وخطباء،مدارس کے منتظمین اور اہم شخصیات شرکت کریں گی- اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ضلع راولپنڈی کے دینی مدارس کا اہم اجلاس دارالعلوم فاروقیہ راولپنڈی میں جانشین شیخ القرآن مولانا اشرف علی کی صدارت اورناظم وفاق المدارس پنجاب مولانا قاضی عبدالرشید کی میزبانی میں ہوا جبکہ اسلام آباد میں جامعہ محمدیہ میں مولانا قاضی عبدالرشید کی صدارت اور مولانا ظہور احمد علوی کی میزبانی میں اجلاس ہوا جس میں جید علمائے کرام ،ائمہ و خطباء اور مدارس کے مہتممین نے شرکت کی، اجلاس میں 16 اور 17 جون کو دارالعلوم زکریا اسلام آباد میں ہونے والے وفاق المدارس العربیہ کے اہم اجلاسوں کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی،اس موقع پرمولانا مفتی اویس عزیز،مولاناقاری عتیق الرحمن اور دارالعلوم زکریا کے اساتذہ و طلبہ کی طرف سے کیے جانے والے بڑے پیمانے پر انتظامات اور تاریخ کے اس اہم موقع پر مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی کی روایات کے مطابق میزبانی کا اہتمام کرنے پر سب علماء کرام کی طرف سے زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا-ملک بھر سے آنے والے اکابرین اور مدارس کے منتظمین کے استقبال کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہا کہ مدارس کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،وقف املاک ایکٹ کی واپسی کے لیے اور مدارس کے خلاف مہم جوئی کو ناکام بنانے کیلئے ملک گیراحتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا، علمائے کرام نے کہا کہ ہماری احتجاجی تحریک کا آغاز یکم جولائی کو لیاقت باغ راولپنڈی میں تحفظ مدارس دینیہ کانفرنس سے ہوگا جس میں ملک کی تمام بڑی مذہبی جماعتوں کی قیادت شریک ہوگی،لیاقت باغ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں علماء کرام کا بڑا اجتماع 21 جون کو جامعہ اسلامیہ صدر راولپنڈی میں ہوگا-وفاق المدارس پنجاب کے ناظم مولانا قاضی عبدالرشید نے کہا کہ تمام صوبوں میں تحفظ مدارس دینیہ کنونشنز کا انعقاد ہو گا اور اس کا دائرہ ڈویژنز،اضلاع اور تحصیلوں کی سطح تک پھیلایا جائے گا- اس موقع پر تمام علماء کرام نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اتحاد ویکجہتی اور اجتماعیت کو ہر قیمت پر برقرار رکھنے کے دیرینہ عزم کا اعادہ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے