اسرائیل میں تشکیل پانے والی نئی اتحادی حکومت میں 9 خواتین وزراء ہیں۔ یہ اسرائیل کی تاریخ میں کسی بھی کابینہ کے اندر خواتین کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ نے خواتین وزراء کے بارے میں تفصیلات جانیں تو یہ بات سامنے آئی کہ ان میں 5 خواتین عرب نژاد ہیں۔ ان میں 2 کا تعلق مراکش سے اور 3 کا عراق سے بنتا ہے۔

مذکورہ عرب نژاد خواتین میں 58 سالہ وزیر اقتصادیات اورنا باربوی شامل ہیں۔ وہ اسرائیلی فوج میں پہلی خاتون ہیں جو میجر جنرل کے عہدے تک پہنچیں۔ اورنا کی والدہ نے عراق سے اور والد نے رومانیا سے اسرائیل ہجرت کی تھی۔ وائٹ اینڈ بلیو پارٹی سے تعلق رکھنے والی اورنا 2019ء سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ انہوں نے سماجیات میں گریجویشن اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا۔

اسی طرح عراقی نژاد خواتین وزراء میں 45 سالہ آئیلیٹ شیکیڈ بھی ہیں۔ نئی حکومت میں وزیر داخلہ کے منصب پر فائز ہونے والی ایلت کے والد گذشتہ صدی میں 1950ء کی دہائی میں عراق سے ایران کے راستے اسرائیل ہجرت کر گئے تھے۔ ایلت نے الکٹرک انجینئرنگ میں بیلچرز مکمل کیا اور پھر کمپیوٹر سائنس کی تعلیم حاصل کی۔ وہ اسرائیلی فوج میں بھی خدمت انجام دے چکی ہیں۔

نئی حکومت میں وزیر تعلیم کا عہدہ 48 سالہ یفعات شاشا کے پاس ہے۔ یفعات شاشا کی والدہ مراکش میں نرس کے پیشے سے وابستہ تھیں جب کہ والد کا تعلق عراق سے ہے۔ اسرائیلی ہجرت سے قبل وہ ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ تھے۔

نئی حکومت میں سماجی مساوات کا قلم دان 38 سالہ میراف کوہن سنبھالیں گی۔ ان کے والدین کا تعلق مراکش سے ہے۔ ان دونوں نے اسرائیل ہجرت کی۔ میراف نے اکنامکس اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا۔

اسی طرح 44 سالہکیرین الہرار ہرسٹین  کا تعلق بھی مراکش کے ایک گھرانے سے ہے جو گذشتہ صدی میں 1950ء کی دہائی میں اسرائیل منتقل ہو گیا۔ کیرین نے قانون میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ وہ نئی حکومت میں وزیر توانائی کے طور پر کام کریں گی۔

اسرائیلی حکومت میں وزارت ہجرت کا قلم دان 40 سالہ پینا تامانو شتا  کو دیا گیا ہے۔ وہ ایتھوپیا میں پیدا ہوئیں اور پھر 3 سال کی عمر میں اپنے والدین اور بہن بھائیوں کے ساتھ اسرائیل ہجرت کر گئیں۔ وہ قانون کے تعلیمی ادارے سے فارغ التحصیل ہیں۔ وہ پہلی ایتھوپین نژاد ہیں جنہوں نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں نشست جیتی۔ ان کا تعلق بلیو اینڈ وائٹ پارٹی سے ہے۔

نئی کابینہ میں ہمیں 54 سالہ ریڈیو اور ٹی وی پیش کار اور صحافتی کارکن میروا مائیکل  بھی نظر آتی ہیں۔ اسرائیل میں مشہور شخصیت رکھنے والی میراؤ "ورک پارٹی” کی سربراہ ہیں۔ ان کے خاندان کا تعلق ہنگری سے ہے۔ میراؤ کے پاس ٹرانسپورٹ کی وزارت ہے۔

ماحولیات کے تحفظ کی 44 سالہ اسرائیلی خاتون وزیر تمار زندڈبرگ پارلیمنٹ میں "ميرٹس پارٹی” کی رکن ہیں۔ وہ اسرائیل کے سابق فٹبالر مائیکل زینڈبرگ کی بہن ہیں۔

اسرائیلی حکومت میں خواتین وزراء میں آخری نام 50 سالہ اورٹ فراکش بیکوین  کا ہے۔ وہ وزارت سائنس و تخلیق کا قلم دان سنبھالیں گی۔ اورٹ گذشتہ حکومت میں سیاحت کی وزیر کے منصب پر کام کر رہی تھیں۔ ان کا تعلق "بلیو اینڈ وائٹ” پارٹی سے ہے۔



		
			

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے