کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو کے شہر لندن میں 6جون کی رات کئے گئے دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے مسلمان کنبے کی تجہیز و تدفین کر دی گئی ہے۔

نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مردہ خانے سے ایک ہی کنبے کے 4 افراد کے جنازوں  کو ایک پُر ہجوم کانوائے کے ساتھ جنوب مغربی اونٹاریو اسلامی مرکز میں لے جایا گیا۔

اسلامی مرکز میں تقریروں کے دوران بعض شرکاء آنسووں پر قابو نہیں رکھ سکے۔ پُر نم آنکھوں کے ساتھ ہزاروں افراد کی شرکت سے  افضال کنبے کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی اور لندن میں مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔

قبرستان میں تدفین کے تقریب میں صرف کنبے کے افراد اور عزیز و اقارب کو شرکت کی اجازت دی گئی۔

اس دوران حملے میں زندگیوں سے محروم ہونے والے افضال کنبے کے لئے کینیڈا کے متعدد شہروں میں یادگاری تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

واضح رہے کہ6 جون کو کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے شہر لندن  میں ایک حملہ آور نے اپنے ٹرک کو فٹ پاتھ پر چلتے پانچ افراد کے کنبے پر چڑھا دیا تھا۔ حملے میں 74 سالہ ماں طلعت افضال، 46سالہ  بیٹا سلمان افضال، 44 سالہ بہو مدیحہ افضال اور 15 سالہ بیٹی یمنیٰ سلمان ہلاک ہو گئی تھی۔

کنبے سے زندہ بچنے والاواحد فرد 9 سالہ فیض سلمان  ہسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے