امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ بلخ میں دشمن کے مراکز پر حملہ کیا۔
آمدہ رپورٹ کے مطابق سنیچر کے روز ہلکے و بھاری ہتھیاروں سے لیس مجاہدین نے ضلع زارع کے مرکز، پولیس ہیڈکوارٹر، اینٹلی جنس سروس ڈائریکٹوریٹ، فوجی کیمپ اور تین چوکیوں پر وسیع حملہ کیا،جس کے نتیجے میں اللہ تعالی کی نصرت سے تمام مراکز فتح ، وہاں تعینات اہلکاروں میں سے کمانڈر شرافت سمیت 15 ہلاک، 15 زخمی دیگر فرار، مجاہدین نے فوجی ٹینک، گاڑیاں اور کافی مقدار میں ہلکے و بھاری ہتھیار تحویل میں لے لیا۔
اسی طرح عشاء کے وقت باغ پہلوان کے علاقے میں چند روز محصور چوکی کو کٹھ پتلی فوجوں نے چھوڑ کر فرار کی راہ اپنالی ،جبکہ عشاء ہی کے وقت ضلع شولگرہ کے شیخان کے علاقے میں فوجی کاروان پر ہونے والے حملے میں ایک ٹینک تباہ، ایک اہلکار ہلاک، 2 زخمی اور مجاہدین نے اسلحہ وغیرہ بھی برآمد کرلیا۔
دوسری جانب جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب ضلع خاص بلخ کے سہ جوئے کے علاقے میں چوکی پر مجاہدین نے حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا۔ وہاں تعینات اہلکاروں میں سے 6 ہلاک، 3 زخمی اور مجاہدین نے کافی مقدار میں ہلکے وبھاری ہتھیار تحویل میں لے لیا۔
اسی طرح سنیچر کے روز دوپہر کےوقت صدر مقام مزارشریف شہر کے حلقہ نمبر6 کے مربوطہ اینٹلی جنس سروس آفس کے قریب حکمت عملی کے تحت ہونے والے دھماکہ سے مخبروں کی گاڑی تباہ اور اس میں سوار اہلکاروں میں سے 3 ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے۔
نیز سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب ضلع چاربولک کے مرکز میں فوجی کاروان پر ہونے والے حملے میں ایک ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ اس میں سوار 6 اہلکار لقمہ اجل بن گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے