امریکا کی طرف سے افغانستان سے فوجی انخلاء کے بعد افغان طالبان ملک کے متعدد اضلاع پر لڑائی کے بعد قابض ہو گئے اب اگلی منزل کابل کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں، امریکا نے افغانستان دارالحکومت کو بچانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کو طالبان سے بچانے کے لیے امریکا نے فضائی حملوں پر غور شروع کر دیا ہے۔ پینٹاگون کابل اور بڑے شہروں کےتحفظ کے لئے صدر سے فضائی حملوں کی اجازت مانگنے پر غور کررہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق غیر ملکی سفارتخانوں کو طالبان کے ممکنہ حملوں سے بچانے کے لئے بمباری کےآپشن پر غور کیا جارہاہے، امریکی انخلا کے بعد فضائی حملے مشرق وسطیٰ میں قائم ہوائی اڈوں سے ہی ممکن ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے