سعودی، پاکستانی اور افغان علمائے کرام نے افغان جنگ کو طوری طور پر روکنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ مسلم ورلڈ لیگ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیرِ مذہبی نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت، علمائے اور عوام افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں۔

تفصیل کے مطابق مکہ المکرمہ میں مسلم ورلڈ لیگ کے اہم اجلاس میں افغانستان میں جاری جنگ فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے افغان حکومت اور طالبان سے تمام اختلافات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کی حکومت، عوام اور علمائے کرام، افغانستان میں قیام امن کے خواہاں ہیں۔ اجلاس میں سعودی عرب، پاکستان اور افغانستان کے نامور علمائے کرام نے شرکت کی۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسلام امن اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ افغانستان میں جاری جنگ کا کوئی جواز نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے