الفتح آپریشن کے سلسلے میں امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے بغلان اور بدخشان صوبوں میں کٹھ پتلی فوجوں کے مرکز اور چوکیوں پر حملہ کیا۔
آمدہ رپورٹ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب صوبہ بغلان ضلع پل خمری کے باغ شمال کے علاقے میں مجاہدین نے فوجی کیمپ کو حکمت عملی کے تحت بارود بھرے ہیموی ٹینک سے تباہ کردیا،جس سے کیمپ مکمل طور پر منہدم ہوکر رہ گیا اور وہاں تعینات اہلکاروں میں سے آفسروں و کمانڈروں سمیت 50 اہلکار ہلاک،15 فوجی ٹینک و گاڑیاں تباہ اور دشمن کو بھاری مالی نقصان بھی پہنچا۔
واضح رہےکہ وہاں 60 سے لیکر 100 فوجی تعینات تھے،جن میں سے9 زخمی ہوئے اور بقیہ تمام ہلاک ہوئے۔
حملے کے بعد دشمن کی فضائیہ نے آس پاس مقامی آبادی پر شدید بمباری کی،جس سے عوام کو مالی نقصان کا سامنا ہوا۔
دوسری جانب عشاء کے وقت صوبہ بدخشان ضلع کشم کے خنبک ناوہ کے علاقے میں مجاہدین نے دشمن کے خلاف وسیع کاروائی کا آغاز کیا، جو رات گئے تک جاری رہی، جس کےنتیجے میں کمانڈر کریم سمیت 9 اہلکار ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے