ڈروم کے دورے کے دوران فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کوچہرے پر تھپڑ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اطلاع کے مطابق صدر ماکرون ،اندرونِ ملک  دورے کے دوران تائن ارمیتاژ شہر میں ٹوئرازم اور ہوٹلنگ ہائی اسکول  کے دورے کے بعد اپنے منتظر عوام کے ہجوم سے ہاتھ ملا رہے تھے کہ ایک شخص نے ایک ہاتھ سے ان کی بازو کو پکڑ کر دوسرے ہاتھ سے ان کے منہ پر طمانچہ جڑ دیا۔

صدر ماکرون کے حفاظتی دستے نے معاملے میں فوری مداخلت کی اور ایلیزے پیلس نے بھی "طمانچے کی کوشش” کے الفاظ سے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔

فرانس ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعے سے متعلق دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فرانس ٹوئر کے نام سے صدر امانوئیل ماکرون کے اس اندرونِ ملک دورے کو حزب اختلاف انتخابی ٹوئر قرار دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے