بدھ کے روز وسطی غزہ میں  ایک مزاحمتی مرکز میں زور دار دھماکا ہوا۔ مقامی میڈیا کے مطابق  دھماکے میں کم سے کم دو افراد شہید  اور متعدد  زخمی ہوگئے۔ فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا کہ دھماکہ ایک تباہ شدہ عمارت کے قریب متاثرہ مزاحمتی مرکز میں ہوا

مقامی ذرائع نے بتایا کہ دھماکے سے گنجان آباد سیکٹرمیں واقع صلاح الدین نتساریم مرکز متاثر ہوا۔

دوسری جانب اسرائیلی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ یہ دھماکہ غزہ پر حالیہ جنگ  کےدوران گرائے گئے ناکارہ بم کے پٹھنے سے ہوا۔

خیال رہے کہ 10 سے 21 مئی تک اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر مسلسل گیارہ روز وحشیانہ بمباری کی جس کے نتیجے میں اڑھائی سو سے زاید فلسطینی شہید اور ڈیڑھ ہزار زخمی ہوگئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے