اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے رپورٹ شائع کی کہ گویا امارت اسلامیہ امن عمل میں دلچسپی نہیں رکھتی اور دوسرا یہ کہ القاعدہ تنظیم سے تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
ہم اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں، بدقسمتی سے یہ رپورٹ دشمن عناصر کے غلط معلومات کی بنیاد پر مرتب کیا گیا اور اس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مؤقف سے ناجائز فائدہ اٹھایا گیاہے۔
امارت اسلامیہ کی پالیسی یہ ہے کہ ہم کسی کو بھی اپنی سرزمین دوسروں کی سلامتی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔
اسی طرح امارت اسلامیہ کے نمائندے بین الافغان مذاکراتی میز کےلیے مکمل طور پر تیار ہیں، تاکہ مذاکرات میں پیشرفت ہوسکے اور دوحہ معاہدے کے تمام شقوں پر عمل درآمد کیا جاسکے، مگر بدقسمتی سے مخالف فریق اب تک اس پر قادر نہیں ہوا ہےکہ اس اہم معاہدے پر عمل کریں، مثال کے طور پر یکم مئی تک تمام بیرونی فوجیں افغانستان سے نہیں نکلی ہیں، اقوام متحدہ کے بلیک اور انعامات لسٹوں سے امارت اسلامیہ کے رہنماؤں کے اسماء ختم نہیں ہوئے ہیں، بین الافغان مذاکرات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں اور بین الافغان مذاکرات کے آغاز سے تین ماہ تک تمام قیدیوں کی رہائی کا مسئلہ اب تک حل نہیں ہوا ہے، یہ تمام دوحہ معاہدے کی خلاف ورزیاں ہیں۔
مذکورہ موارد کو مدنظر رکھتے ہوئے معلوم ہورہا ہے کہ امارت اسلامیہ نے دوحہ معاہدے کی تعمیل کی ہے، مگر مخالف فریق نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا اور خلاف ورزیاں کی ہیں۔
اگرچہ سلامتی کونسل اب بھی امارت اسلامیہ کو مورد الزام قرار دے رہی ہے، تاہم یہ غیرمنصفانہ ہے، انہیں معاملے کے ایک رخ کی مزاج پر گفتگو نہیں کرنا چاہیے، اپنی معلومات کو مؤثق کریں ، امارت اسلامیہ کے نمائندوں سے اپنے خدشات کو قریب سے شیئر کریں اور صورتحال کو بڑھاوا دینے کے لیے غلط معلومات شائع نہ کریں۔
ایسی جانبدارانہ رپورٹوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی غیرجانبداری پر سوالات اٹھائے جاسکتے ہیں اور عالمی سطح پر اس کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔
امارت اسلامیہ امن عمل کے لیے پرعزم ہے، اگر کوئی باہر سے افغانوں پر اپنے ایجنڈے کو مسلط کرنا چاہتا ہے اور افغانستان کی خودمختاری کے خلاف مؤقف اختیار کرنا چاہتا ہے، ہم اس کے خلاف اٹھ کھڑے ہونگے اور اپنے حقوق سے دفاع اپنا جائز حق سمجھتے ہیں۔
ذبیح اللہ مجاہد ترجمان امارت اسلامیہ افغانستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے