پشاور: (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا اسمبلی میں صوبہ بھر میں ہفتہ وار تعطیل اتوار کی بجائے جمعہ کو کرنے کی قرار دار منظور کر لی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمعۃ المبارک کی تعطیل کے حوالے سے قرارداد جماعت اسلامی کے ممبران حمیرا خاتون اور سراج الدین خان نے پیش کی۔

قرارداد کے متن میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں اتوار کے بجائے جمعہ کو ہفتہ وار سرکاری تعطیل کے طور پر بحال کیا جائے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے اس وقت بازاروں، مارکیٹوں، نجی اداروں میں ہفتہ وار دن تعطیل ہوتی ہے۔ سرکاری دفاتر میں جمعہ کے روز دوپہر 12 بجے تک کام اور پھر ملازمین گھروں کو چلے جاتے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کو تعطیل نہ ہونے سے دو دنوں کا نقصان ہوتا ہے جبکہ دو چھٹیوں سے کاروبار، معیشت اور سرکاری امور بھی سست روی کا شکار ہیں۔ بعد ازاں قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے