چترال:  یارخون ویلی میں گاڑی دریائے یارخون میں جا گری جس کے نتیجے میں 8 افراد لاپتہ ہو گئے جبکہ 2 کو بچا لیا گیا۔

چترال سے روانہ ہونے والی لینڈ کروزر گاڑی یارخون ژوڑی لشٹ کے مقام پر اوناوچ پل کراس کرتے ہوۓ بے قابو ہوکر دریائے یارخون میں جا گری۔ مقامی پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 8 افراد جن میں دو خواتین بھی شامل تھیں، دریا میں ڈوب کر لاپتہ ہیں جبکہ دو افراد کو زندہ نکال لیا گیا ہے جن کی شناخت حاجی علی ولد حاجی خان سکنہ لون اور محمد ارشاد ولد اللہ داد سکنہ پاک پتن سے ہوئی ہے۔

گاڑی میں مجموعی طور پر 10 افراد سوار تھے، مقامی پولیس اور علاقے کے لوگ جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور دریا کے کنارے تلاش جاری ہے۔
لاپتہ افراد میں اسرار احمد ساکن یخدن، زوجہ شہزاد ساکن یخدن، اعجاز ولی ساکن یوشکست، دیدار الدین ساکن کند، زوجہ دیدارالدین، سلطان ساکن مومن آباد شوست، افتاج ساکن شوست، امید نبی ساکن لشٹ یارخون اور مغل ڈرائیورساکن دورزو یارخون شامل ہیں کی تلاش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے