شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، وفاقی وزیر تعلیم نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، معمولی علامات کیساتھ طبعیت بہتر محسوس کر رہا ہوں، انشااللہ جلد صحتیاب ہو جاؤں گا۔
I have tested positive for coronavirus. I feel fine with mild symptoms. InshAllah will get well soon.
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) May 25, 2021
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 92 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 400 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 5 ہزار 852 ہوگئی۔